قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے،جمیل رمضان رضی خان

قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے،جمیل رمضان رضی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان رضی خان نے مغربی ملکوں میں اسلام فوبیاکے دلخراش واقعات پر گہری تشویش اورغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے ناروے میں قرآن مجید کے مقدس اوراق شہید کرنے کی ناپاک جسارت کوناقابل برداشت قراردیاہے۔ اقوام متحدہ اپنے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کرتے ہوئے اسلام فوبیا کیخلاف قرارداد پاس کرے کیونکہ دنیا مذاہب کی بنیادپرتصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔کسی کودوسروں کے مذہب اورعقیدے پرحملے کاحق نہیں پہنچتا۔اقوام متحدہ کے ممبرملکوں کو اپنے اپنے عوام کے اذہان سے اسلام اورقرآن کیخلاف انتہاپسندی کازہرنکالناہوگاکیونکہ ناموس رسالت ؐ اورناموس قرآن پرہماری جان بھی قربان ہے۔وہ باغبانپورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جمیل رمضان رضی خان نے مزید کہا کہ یورپ سمیت دنیا بھرمیں مختلف مذاہب کے پیروکاراطمینان قلب کیلئے روزانہ کی بنیادپر جوق درجوق دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں اوریہ ان کابنیادی حق ہے جو دنیا کی کوئی طاقت اورعدالت سلب نہیں کرسکتی تاہم ان کے اس اقدام کاانتقام اسلام اوراہل اسلام سے ہرگز نہیں لیاجاسکتا۔اسلام دین فطرت ہے،جولوگ مطالعہ اورمشاہدہ کی بنیادپر اسلام کے دامن میں پناہ تلاش کرتے ہیں ہم ان کیلئے مساجدکے دروازے بندنہیں کرسکتے۔