سندھ میں نابالغ لڑکی کو سنگسار کرنے کا معاملہ، سعید غنی کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

سندھ میں نابالغ لڑکی کو سنگسار کرنے کا معاملہ، سعید غنی کا ایسا انکشاف کہ آپ ...
سندھ میں نابالغ لڑکی کو سنگسار کرنے کا معاملہ، سعید غنی کا ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما اور سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ دادو کی بچی گل سما سے متعلق خبر کا علم حکومت کو میڈیا کے ذریعے ہوا ہے ، اس حوالے سے کسی نے کوئی شکایت نہیں کی تھی،لڑکی کو سنگسار کرنے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، چھان بین جاری، جو ممکن ہوا کریںگے ،دعا منگی کے اغوا کا معاملہ تشویش ناک ہے ،شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کی کارروائی کےدوران صوبائی وزیراطلاعات سعیدغنی نےایوان کو بتایا کہ کمسن لڑکی کوسنگسار کرنےکےکوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ، معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جارہی ہے جو ممکن ہوا کریںگے،گل سما کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی ہوگی۔اُنہوں  نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی جانے والی دعا منگی کے والد نثار منگی سے رابطہ ہوا ہے جبکہ پولیس کو بھی کچھ شواہد ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دع منگی کے اغوا  کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، اگر وفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت پڑی تو ضرور لیںگے۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا گیا۔