اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے جوڈیشل کردیا
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی واقعات میں گرفتار سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا ،عدالت نے پولیس کی اسد قیصر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ عطا اللہ نے اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ اسد قیصر کو گزشتہ روز ضمانت ہونے پر ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا تھا،اسد قیصر پر 9مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے ۔