راوی اربن پراجیکٹ، اراضی  کے حصول طریقہ کار کیخلا ف درخواست اعتراض لگا کر واپس

راوی اربن پراجیکٹ، اراضی  کے حصول طریقہ کار کیخلا ف درخواست اعتراض لگا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)راوی اربن پراجیکٹ کیلئے اراضی کے حصول کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگا کر واپس کر دی شیزار ذکاء ایڈووکیٹ کے ذریعے پراجیکٹ کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھالاہور ہائیکورٹ آفس کے مطابق درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات نہیں لگائے گئے متعلقہ دستاویزات کے بغیر درخواست سماعت کیلئے پیش نہیں کی جاسکتی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ زرعی اراضی کو راوی اربن پراجیکٹ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
درخواست اعتراض 

مزید :

علاقائی -