مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق ضلع سوات کے سب سے بڑے اور مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔