خواتین اپنی دشمن خود ہیں،اگر خواتین خود کو مظلوم سمجھنے لگیں گی تو ان پر روز ظلم ہو گا: ریحام خان

خواتین اپنی دشمن خود ہیں،اگر خواتین خود کو مظلوم سمجھنے لگیں گی تو ان پر روز ...
خواتین اپنی دشمن خود ہیں،اگر خواتین خود کو مظلوم سمجھنے لگیں گی تو ان پر روز ظلم ہو گا: ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجر خان ( ویب ڈیسک)ریحام خان نے کہا ہے کہ چند فیصد اشرافیہ نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیاسی پارٹیوں میں چند خاندانوں کی اجارا داری ہے حکمران جماعت ووٹوں کے لحاظ سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، عوام کا قصور یہ ہے کہ انہیں ووٹ دیتے ہیں ۔ وہ یہاں جینٹری گرلز کالج میں منعقد تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم پرویز اشرف کی اہلیہ نصرت پرویز اشرف ، ڈائریکٹر جینٹری کالج راجہ محمد حاشر، وائس پرنسپل راجہ محمد عمیر اورنادیہ نورین نے بھی خطاب کیا ۔مزاح نگار شاعر سید سلمان گیلانی نے اپنا کلام پیش کرکے طالبات سے داد وصول کی ۔
ریحام خان نے کہا کہ خواتین باصلاحیت بھی ہیں اور مردوں کے مقابلے میں عددی اعتبار سے بھی زیادہ ہیں اس لئے خواتین کو اپنی طاقت منوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ معاملہ فہم ہوتی ہیں کیونکہ خواتین کو ہمیشہ معاملہ فہمی کا درس دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، خواتین کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی دشمن خود ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ، اگر خواتین خود کو مظلوم سمجھنے لگیں گی تو ان پر روز ظلم ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ریحام کان اور مسز نصرت پرویز اشرف نے ہونہار طالبات میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈائریکٹرجینٹری کالج راجہ محمد حاشر نے ریحام خان اور مسز پرویز اشرف کوکالج کی یادگاری شیلڈدی۔

مزید :

قومی -