آر پی او ملتان بیٹ اور کریمنلز بکس کی عدم تیاری پر افسروں سے ناراض
ملتان (وقائع نگار )آر پی او ملتان ریجن بھر کے پولیس افسران سے بیٹ بکس اور کریمینلز بکس کی عدم تیاری پر نالاں۔ بیٹ بکس کی جلد از جلد تیاری کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس حوالے سے چاروں ضلعی پولیس سربراھان کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ 2015 کے دوران ملتان ریجن کے چاروں اضلاع میں بیٹ بکس اور کریمینلز بکس تمام تھانوں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
کے بیٹ افسران کو تقسیم کی گئی تھیں،اس کا مقصد یہ تھا کہ تفتیشی افسران کی طرف سے اپنے ایریا اور ایریا کے لوگوں کے بارے معلومات اکٹھی کرنا تھی۔تاکہ مجرمان/جرائم او سیکیورٹی کی صورتحال کو قابو رکھا جاسکے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیٹ سسٹم اپنی افادیت کھو چکا ہے اور افسران اپنی بیٹ کی تکمیل نہیں کررہے اور ہدایات پر عمل نہیں کررہے،مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بیٹ بک مروجہ نمونہ کے مطابق تیار کی جائے اور تمام بیٹ افسران کے پاس ان کی موجودگی/عملدآمد یقینی بنایا جائے۔بیٹ سسٹم کی مضبوطی کے ذریعے مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنایا جائے۔آر پی او ملتان نے ریجن بھر کے پولیس افسران سے 21جنوری تک رپورٹ مرتب کرکے بھجوائے جانے بارے احکامات دیئے گئے ہیں۔