ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہوں،فضاء علی

ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہوں،فضاء علی
 ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہوں،فضاء علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ مجھے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہے جس پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں میرا چینل اور میرا مزاحیہ شو ریٹنگ کے اعتبار سے نمبر ون ثابت ہو گا ۔میرے نجی ٹی وی چینل سے جاری مزاحیہ شو نے چار ماہ کی قلیل مدت میں جس طرح کی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ میرے تصور میں بھی نہیں تھا اور اب میں یہ بات بڑے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ دیگر چینلز کے مقابلے میں میرا شو اور میرا ٹی وی چینل اس سال ٹاپ ون کی پوزیشن پر ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ مجھے دو ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے جس پر میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں ۔ فضاء علی نے کہا کہ اس سال میں اپنا گانا ریلیز کر کے دیرینہ خواب ضرور پورا کروں گی اور مجھے امید ہے کہ میری اداکاری کی طرح پرستار میرے اس نئے انداز کو بھی پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -