پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ جتوانے کے لیے مصنوعی بارش برسائی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ جتوانے کے لیے مصنوعی بارش برسائی گئی، فیاض الحسن ...
پاکستان کو 92 کا ورلڈ کپ جتوانے کے لیے مصنوعی بارش برسائی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ  1992ء کے ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان  کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے  جس میں انہوں نے انکشاف کیاکہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا، وہ ڈرا میچ گولڈ سمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا کیوںکہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا، منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ دیکر آگے بھیجا گیا۔

مزید :

سیاست -