کامیاب لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب کیجئے، جتنا کوئی زیادہ شخص کامیاب ہوگا، اتنا ہی زیادہ وہ اپنے علم، فہم و فراست اور تجربے سے لوگوں کو آگاہ کرتا ہے

 کامیاب لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب کیجئے، جتنا کوئی زیادہ شخص کامیاب ہوگا، ...
 کامیاب لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب کیجئے، جتنا کوئی زیادہ شخص کامیاب ہوگا، اتنا ہی زیادہ وہ اپنے علم، فہم و فراست اور تجربے سے لوگوں کو آگاہ کرتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:138
کارل نے اپنی بات جاری رکھی ”پہلے دو سالوں کے دوران میں ایک ہفتے میں دو یا تین دفعہ سام سے ملاقات کرتا، عام طور پر یہ گفتگو نہایت مختصر یعنی دو منٹ یا کم عرصے پر محیط ہوتی۔ سام نے بہت جلد میرے مسائل کو سمجھ لیا اور ماہ بہ ماہ میری فروختگیوں میں اضافہ ہوتا گیا اور میں سام کے زیادہ سے زیادہ قریب ہوتا چلا گیا۔ کیونکہ بہر حال میں اس کا شاگرد تھا اوروہ مربی شفیق معلم تھا۔“
میں نے تبصرہ کیا ”یہ تو بہت دلچسپ اور خوش کن داستان ہے۔“
کارل نے کہا ”لیکن یہ داستان کا اختتام نہیں ہے۔ تین سال قبل، میں نے واقعی کامیابی اور عروج کی اعلیٰ منزل حاصل کر لی اور میں اپنے ادارے میں انشورنس پالیسیاں فروخت کرنے والا سب سے پہلا شخص بن گیا۔ اور پھر سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر ہمارے ادارے کے صدر نے سام کو مجھے پہلا انعام دینے کے لیے منتخب کیا۔ میں نے اس سے پہلے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔“
کارل اپنی داستان سناتے سناتے ایک لمحے کے لیے رک گیا، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ کہنے لگا ”چھ ماہ قبل سام فوت ہوگیا۔ اس کی تجہیز و تکفین کے بعد اس کی بیوہ نے اپنے بازو میری کمر میں حائل کر دیئے اور کہا تمہارا شکریہ کہ تم نے اپنی کامیابی کے لیے سام کو آمادہ و تیار کیا، تمہارے لیے اس کی مدد اور تعاون اس کی زندگی کا سب سے اہم واقعہ تھا۔“
میں نے کارل کے ساتھ اپنی گفتگو پر بارہا غور و فکر کیا ہے۔ کامیاب لوگوں سے مشورہ اور رائے طلب کیجئے۔ آپ کا جو بھی پیشہ ہے، مثلاً قانون، طب، فروخت، انتظامی معاملات، زراعت، مذہب، موسیقی، تعلیم، یا آپ جو کچھ بھی ہیں، اپنی کامیابی کے لیے ایک نہایت ہی کامیاب شخص، بطور مثال تلاش کیجئے، جس کے مشورے اور اور آراء پر آپ عمل کرسکیں۔ اور پھر کسی سے مدد طلب کرنے کے حوالے سے خوفزدہ مت ہوں۔ مندرجہ ذیل اصول یاد رکھنے کے قابل ہے:”جتنا کوئی زیادہ شخص کامیاب ہوگا، اتنا ہی زیادہ وہ شخص اپنے علم، فہم و فراست اور تجربے سے ان لوگوں کو آگاہ کرتا ہے جو اپنی صلاحیتوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتا ہے۔“ لوگوں کو اس وقت بہت زیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے جب وہ اپنے پاس اچھی چیزیں اور مال و دولت کے متعلق دوسروں کو بتاتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ کامیاب لوگ، دوسروں کی مدد کرنے کے ضمن میں بہت فراخ دل، سخی اور فیاض ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں بہت مال و دولت موجود ہے، اور اگر کوئی واقعی کوشش اور سعی کرے تو اپنی زندگی میں کامیابی، عروج اور عظمت سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔
اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب آپ کو ترقی دی جائے، تو آپ اس کا برملا اظہار اور مطالبہ کیجئے:
کلوریڈو (Colorado) میں انتظامی امور کے متعلق ایک سیمینار کے دوران، کافی پیتے ہوئے، سینئر پلانٹ منیجر (Senior Plant Manager) بل ایس Bill Sکے ساتھ میری گفتگو ہوئی۔ اس سے قبل میں ”کامیابی کے لیے درکار ذاتی خصوصیات،“ کے موضوع پر اپنا تفصیلی مقالہ پیش کر چکا تھا۔
بل کہنے لگا: ”تم نے کامیابی کے حصول کے ضمن میں جس معیار اور طریقہ کار کا ذکر کیا ہے، میں اس کے ساتھ قطعی متفق ہوں لیکن اس حوالے سے تم ایک اہم نکتہ بھول رہے ہو۔ اپنی کامیابی کے لیے تم اپنی انفرادی خواہش کی اہمیت کو تم نہیں سمجھتے۔“(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -