ڈاکٹرکی لاپروائی ‘ 16 سالہ لڑکی ہسپتال میں جاں بحق ‘ ورثا کا مظاہرہ

ڈاکٹرکی لاپروائی ‘ 16 سالہ لڑکی ہسپتال میں جاں بحق ‘ ورثا کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستا ‘نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ھسپتال کروڑمیں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ورثاءنے بلاک کرکے انتظامیہ کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق کروڑ کی نواحی بستی کنیرہ کےرہائشی عاشق حسین نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا میری 16 سالہ بیٹی شائستہ بی بی کو تکلیف ہوئی جسےتین بجے ٹی ایچ کیو ھسپتال کروڑ منتقل کیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شکیل کو چیک کر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )


نے کے لئے کہا انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی ڈسپنسر کو کہ کر انجکشن اور ڈرپ لگادی شام کے وقت بچی کی حالت خراب ہوگئی بار بار ڈاکٹر کو کہاکہ بچی کو چیک کریں بچی کی حالت خراب ہے وہ تڑپ رہی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے بچی ہسپتال میں ایڑیاں رگڑتی ہوئی خالق حقیقی سے جاملی ڈاکٹروں کے غفلت کے خلاف ورثائ نے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا ڈیوٹی پر موجود انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اورانکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ ایس ایچ او کروڑ سرفراز گاڈی اور ڈی ایم او موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ورثائ کے ساتھ مزاکرات کئےاور انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی لیکن ورثائ نے انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی شرط پر احتجاج ختم کرنے پر رضامند ہوئے ورثائ نے ایف آئی آر کے لیے درخواست تھانہ کروڑ کے ایس ایچ او کو دے دی ۔
مظاہرہ