پار ک آرمی نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے: میجر جنرل اظہر عباسی 

پار ک آرمی نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے: میجر جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے کہ پاک فوج فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کررہی ہے۔ فاٹاسے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائے گاتاکہ وہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپورکرداراداکریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پراسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر راؤعمران سرتاج بھی موجودتھے۔ ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے وفد نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعدترقیاتی کاموں کی تکمیل اورعوام کی فلاح وبہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پاک فوج کے کردارکی تعریف کی اوران کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ قبائلی نوجوان قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے بعدپاک فوج کے کردارسے مطمئن ہیں۔ آئی جی ایف سی(ساؤتھ)میجرجنرل اظہرعباسی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بعد قبائلی علاقوں میں صحت، ذرائع آمدورفت اورتعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ تعلیمی میدان میں جدید تعلیمی ادارے اورصحت کے حوالے سے صحت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔تعلیمی اداروں میں بہترتعلیم فراہم کی جارہی ہے جب کہ صحت کے مراکزمیں عوام کوصحت کے حوالے سے علاج کی جدیدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔