پنجاب حکومت کا گریڈ ایک سے 21 تک کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان 

پنجاب حکومت کا گریڈ ایک سے 21 تک کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان 
پنجاب حکومت کا گریڈ ایک سے 21 تک کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 21 تک کے تمام سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان کردیا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے گریڈ ایک تا 21 کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ، صوبائی ملازمین کو یکم جون سے خصوصی الاؤنس دیا جا رہا ہے،60 لاکھ 21 ہزار ملازمین اس الاؤنس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ، پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں سالانہ 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ استعمال کے کیلئے دیے جائیں گے ، رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ کی سہولت ہو گی ۔

مزید :

قومی -