تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ ، اب کس شہر میں میدان سجے گا ؟ جانیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے 8جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اعلان کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
"جنگ " کے مطابق چیئرمین بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل عمرایوب ،اسد قیصر اوردیگررہنما شریک ہوئے۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے روات کا مقام مسترد کردیا۔تحریک انصاف 8 جون کو اسلام آباد کی بجائے سوات میں جلسہ کرے گی ۔