جس کا دوست رحمن ملک ہو اسے دشمن کی ضرورت نہیں: میاں مرغوب احمد

جس کا دوست رحمن ملک ہو اسے دشمن کی ضرورت نہیں: میاں مرغوب احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ جس کادوست رحمن ملک ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔اگرصدرزرداری مردم شناس ہوتے تورحمن ملک اورمیاں منظوروٹو کووزیربناناتودرکنارپارٹی میں نہ گھسنے دیتے ۔ میاں نوازشریف کی تعمیری تنقیدپرحکمرانوں سمیت ان کے حواریوں کا بدحواس ہونا فطری ہے، رحمن ملک کو اپنے قد سے بڑی بات کر نے کی عادت ہے،موصوف ایوان صدر کے آشیرباد سے پنجاب کیخلاف زہراگلنابندکریں ۔بدعنوان اوربزدل حکمران قومی قیادت کوبلیک میل کرنے کاخیال دل سے نکال دیں۔ ساندہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی کرپشن اورناقص اصلاحات کوایکسپوزاوران سے نجات کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کرنا ہمارا قومی فرض ہے اور ہمیںاس کی بجاآوری سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اتحادی حکمران اوران کے وفادار وزراءقومی مفادات کوبلڈوزکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس حکومت اورجماعت کی باگ ڈورمنظوروٹو،قمرزمان کائرہ اوررحمن ملک کے ہاتھوں میں ہوگی انتخابات سمیت ہرامتحان میں ناکامی اس کامقدر ہے۔صدرزرداری کی ٹیم میںصاحب اختیارلوگ توبہت ہیں مگرصاحب کردارانسان کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوںنے کرپشن کی آخری حدوں کوپھلانگ لیا ہے ،اب ان کی واپسی کے سبھی راستے جیل کی کال کوٹھڑی کی طرف جاتے ہیں۔
میاں مرغوب احمد

مزید :

صفحہ آخر -