بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا پر لگائی گئیں پابندیا ں ختم کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا پر لگائی گئیں پابندیا ں ختم کرنے کا مطالبہ
بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا پر لگائی گئیں پابندیا ں ختم کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہپی ٹی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت کو پابندِ سلاسل کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے نااہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر میڈیا کا گلا دبایا ہوا ہے،موجودہ دور حکومت میںمتعدد غیرجانبدار صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی سے ہٹایا گیا ہے اور اب وہ صحافی اپنے غیرجانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں صحافت کے حوالے سے بنائے گئے ضیاالحق کے کالے قوانین کا خاتمہ کیا۔ پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے، یہ عمل عوام کے جائز غصے اور مایوسی کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکے گا،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید :

قومی -