پی ایس ایل3 کےلیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل اتوار 12 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔

فخر پاکستان مریم نسیم کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا
پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال ڈرافٹ میں بڑے بڑے مایہ ناز ٹی20 اسٹارز شامل ہیں جن میں کرس لن، جین پال ڈومینی، مچل جانسن، ڈیوین براوو، عمران طاہر، اینجلو میتھیوز، لیوک رونچی، کولن انگرام، وین پارنیل اور جان ہیسٹنگز شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا پہلے راونڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہے جبکہ دوسرے راونڈ میں سلور اور دیگر کٹیگری شامل ہے۔
پی ایس ایل کی ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ ذیلی کٹیگری میں سے چار کھلاڑیوں تک چن سکیں۔
ڈرافٹ میں پہلے سے طے شدہ منتخب آرڈر کے مطابق لاہور قلندر سب سے پہلے حصہ لے گا، اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان ڈرافٹ میں شام ہوں گے تاہم ٹریڈز اور فرنچائز کے درمیان باہمی رضامندی سے اس ترتیب کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
لیگ کے ڈرافٹ سسٹم کا اصول ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر ایڈیشن کا اختتام کرنے والی ٹیم ڈرافٹ میں سب سے پہلے کھلاڑیوں کا چناو کرتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کا نمبر آخری ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔

مزید :

کھیل -