مستونگ کے قبرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، مقامی ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی

مستونگ کے قبرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، مقامی ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی
مستونگ کے قبرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، مقامی ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مستونگ(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں بھائی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے والا مقامی ٹیچر جاں بحق جبکہ ان کا بیٹاز زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا، واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرؤف جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب عبدالرؤف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کامحاصرہ کرلیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /مستونگ