بہن نے سگا بھائی جان سے مار ڈالا، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکپتن میں سگی بہن نے ماں جائے کو موت کے گھاٹ اتار کر الزام 'نامعلوم افراد' پر ڈال دیا، اصل معاملہ کھلا تو سب نے بار بار رنگ بدلنے والی بہن سے قطع تعلق کرتے ہوئے سخت سزا کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن میں زمیندار کو سگی بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر زندگی چھین لی۔ ملزمہ سلمیٰ اپنے بھائی کے ملازم سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر بھائی راضی نہیں ہو رہا تھا۔
ملزمہ نے ملازم سے مل کر پلان بنایا کہ پہلے بھائی کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں پھر شادی کر لیں گے۔ دونوں نے منصوبے پر عمل کیا اور زمیندار کو جان سے مار ڈالا۔ بعد ازاں نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا ڈرامہ رچایا اور خود مگرمچھ کے آنسو بہاتی رہی۔
پولیس نے ملازم کی مشکوک حرکتوں پر اسے شامل تفتیش کر لیا تو اس نے سب کچھ اگل دیا، مسلسل رنگ بدلتی بہن کو بھی گرفتار کیا گیا تو اسے بھی سچ بتاتے ہی بنی۔ رشتے داروں کو پتہ چلا تو انہوں نے ملزمہ کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کر دیا۔