2005،کچھ کھلاڑیوں نے قیادت سے ہٹانے کیلے سازش تیار کی تھی، انضمام

2005،کچھ کھلاڑیوں نے قیادت سے ہٹانے کیلے سازش تیار کی تھی، انضمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کچھ پلیئرز نے 2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کیلے سازش تیار کی تھی، مجھے اس ٹور میں کمزور ترین ٹیم کا ساتھ حاصل رہا، کچھ اہم پلیئرز نے جانے سے انکار کردیا تھا، ان کا خیال تھا کہ اس سیریز میں ناکامی پر مجھے کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور انھیں ذمہ داری سنبھالنے کا موقع میسر آجائے گا۔

  

نضمام الحق نے اسی ٹور کے تیسرے بنگلور ٹیسٹ کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی کوچ باب وولمر دوسری اننگز جلد ڈیکلیئرڈکرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے مگر میں نے انھیں غلط ثابت کیا۔انضمام نے کہاکہ میں نے وولمر کو پیغام بھیجا کہ میں اننگز ڈیکلیئرڈ کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے جواب دیا کہ کپتان اور نائب کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے، میں نے یونس سے کہا وہ راضی ہوگئے، جب میں واپس آیا تو ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کا فیصلہ غلط ہوسکتا ہے، مگر میرا خیال تھا کہ اگر ہم سہواگ کو جلد آؤٹ کرتے ہیں تو میزبان ٹیم دباؤ میں آجائے گی۔