پی ڈی ایم کی صورتحال ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘ کی طرح ہو چکی، فیاض الحسن چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرادیں 

پی ڈی ایم کی صورتحال ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘ کی طرح ہو چکی، فیاض الحسن چوہان ...
پی ڈی ایم کی صورتحال ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘ کی طرح ہو چکی، فیاض الحسن چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرادیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب  فیاض الحسن چوہان  نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی صورتحال ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘کی طرح ہو چکی ہے، بیگم صفدر صاحبہ کو بچانے کے لیے لندن سے ڈاکٹر عدنان آگئے ہیں، ان کے والد بھی کہتے تھے میں باہر نہیں جاوں گا معافی نہیں مانگوں گا،اب وہی باتیں  مریم صفدر کر رہی ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر حکومت نے نہیں بھیجا، ساری دنیا کو معلوم ہے کہ سوا سات ارب کے بانڈ مانگے گئے مگر عدالت میں 50روپے والا سٹامپ دیا گیا،اب بیگم صفدر کہتی ہیں میں نے پاپا کے پاس جانا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب اپنی مدت پوری کریں گے، جہانگیرترین ہمارے لیے قابل احترام ہیں،اس ملک میں ساری شوگر ملیں شریف برادرز اور زرداری سمیت ان کے حواریوں کی ہیں۔