ملتان ریلوے سٹیشن پر جگہ جگہ گندگی، ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں

ملتان ریلوے سٹیشن پر جگہ جگہ گندگی، ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی میسر نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ٹرینوں کی حالت سدھر نے جبکہ ریلوے سٹیشن کی حالت بگڑنے لگی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ صفائی کی صورتحال ابتر ہے جبکہ صفائی کے لئے تعینات عملہ صرف ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کے لئے متحرک رہتا ہے تفصیل کے مطابق ریلوے سٹیشن ملتان پر مسافروں کا استقبال گندگی سے کیا جانے لگا صفائی ستھرائی کے لئے تعینات عملہ صرف اپنا وقت پورا کرکے چلا جاتا ہے کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لئے ڈرم تک موجود نہیں اسٹیشن کے گراؤنڈ میں لگی گھاس تک کو کاٹا نہیں جاتا جس کے باعث اکثر اوقات(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
زہریلے بچھوگھاس میں پائے گئے ہیں مسافروں کی سہولت کے لئے رکھے گئے واٹر کولر ٹوٹ پھوٹ چکے‘ زنجیروں میں جکڑے گندے گلاس موجود لیکن کولر میں پانی موجود نہیں ‘ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صفائی کے لئے تعینات عملہ بھی صرف ٹکٹیں بلیک میں فروخت کے لئے متحرک رہتا ہے مسافروں نے ڈی ایس ریلوے ظفراللہ کلوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے انتظامات بہتر کئے جائیں اور گرمیوں کی شدت کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کے کولر فوری طور پر چالو کروائے جائیں۔