ایران نے بحری جہاز ہائی جیک کرلیا، نیا خطرہ

ایران نے بحری جہاز ہائی جیک کرلیا، نیا خطرہ
ایران نے بحری جہاز ہائی جیک کرلیا، نیا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی ڈرون حملے میں ایک برطانوی سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے مبینہ واقعے کے بعد اب ایران پر ایک بحری جہاز ہائی جیک کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام اسفالٹ پرنسس ہے جسے مبینہ طور پر ایرانی کمانڈوز نے ہائی جیک کیا اور اسے تہران کی طرف چلنے کا حکم دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 9مسلح لوگ کشتیوں پر آ کر اس جہاز پر سوار ہوئے اور اسے ہائی جیک کیا۔ برطانوی رائل نیوی کی طرف سے بھی اس واقعے کو ممکنہ ہائی جیکنگ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائی جیکنگ کا یہ مبینہ واقعہ خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے قریب بدھ کے روز پیش آیا۔دنیا کو تیل کی مجموعی ترسیل میں سے 20فیصد اسی سمندری گزرگاہ سے ہوتی ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشنز کی طرف جاری ایک بیان میں اس واقعے کو ممکنہ ہائی جیکنگ قرار دیتے ہوئے اس علاقے میں موجود دیگر کپتانوں کو متنبہ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہائی جیکرز اب بحری جہاز کو چھوڑ کر جا چکے ہیں اور جہاز اب محفوظ ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے بھی اس واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹس کو انتہائی تشویشناک قرار دیاگیا تھا۔تاحال ایران کی طرف سے اس نئے الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید :

برطانیہ -