پاکستان شاہینز نے ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک کو 4وکٹ سے ہرا دیا
ڈارون (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شاہینز نے ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک کو 4وکٹ سے ہرا دیا۔
ڈارون میں کھیلے گئے بچاس اوورز کے میچ میں ناردرن ٹیریٹری سٹرائیک142رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،پاکستان شاہینز نے 36ویں اوور میں 6وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، پاکستان شاہینز کی جانب سے مبصر خان نے ناقابل شکست 32رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان نے 30،عرفان خان 21اور عثمان خان نے 20رنز سکور کئے۔