سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا ایسا فائدہ کہ جان کر آپ بھی آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا ایسا فائدہ کہ جان کر آپ بھی آزمائے بغیر ...
سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا ایسا فائدہ کہ جان کر آپ بھی آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دیسی گھی صدیوں سے ہماری خوراک کا حصہ چلاآرہا ہے لیکن جدید دور میں اس کے خلاف کافی باتیں عام ہوچکی ہیں۔ عموماً یہ بتایا جاتا ہے کہ دیسی گھی موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے لیکن اس کے برعکس بھارت کے نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے برصغیر میں صدیوں سے استعمال کی جانے والی اس غذا کو انتہائی مفید اور صحت بخش قرار دے دیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے انڈین جنرل آف میڈیکل ریسرچ میں شائع کردہ ایک رپورٹ میں گائے کے دودھ سے بنائے گئے مکھن سے حاصل ہونے والے گھی کو کینسر سے بچاﺅ میں بھی مدد گار اور مفید بتایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً موسم سرما میں روزانہ ایک چمچ گھی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں۔ محض ایک چمچ روزانہ استعمال کرنے سے درج ذیل تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

مزیدجانئے: آلودہ کھانا کھانے سے سالانہ 4لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں ، عالمی ادارہ صحت

دیسی گھی سردیوں میں جلد کی خشکی سے نجات دلاتا ہے اور خصوصاً اسے پگھلا کر بالوں میں تیل کے طور پر لگانے سے ناصرف سر کی جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے بلکہ بال بھی چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔

اس میں موجود وٹامن اے بصارت کو تیز کرتا ہے جبکہ آنکھوں پر پڑنے والے دباﺅ کا بھی بہترین علاج ہے اور خصوصاً آنکھوں کی بیماری گلاکوما میں فائدہ بخش ہے۔

دیسی گھی جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے اور خصوصاً سردیوں میں جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے بہت مفید ہے۔

پکانے کے لئے استعمال ہونے والے عام تیل میں بلند درجہ حرارت پر فری ریڈیکل پیداہوجاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے برعکس دیسی گھی میں مستحکم سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں، لہٰذا بیماریوں کا بھی کوئی خدشہ نہیں۔

دیسی گھی ناصرف خود غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ یہ دیگر وٹامن اور معدنیات کو جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے اور یوں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

اگر جسم پر کوئی زخم لگ جائے تو اپنی خوراک میں دیسی گھی ضرور شامل کریں کیونکہ یہ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے۔

دماغ اور یادداشت کے لئے بھی دیسی گھی کو ایک بہترین نسخہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ناصرف دماغ کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ حافظے کو بھی تیز کرتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت