لکی مروت:دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن کی رواں ماہ شادی تھی

لکی مروت:دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن کی رواں ماہ شادی تھی
لکی مروت:دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن کی رواں ماہ شادی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والے 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس کا تعلق قصور سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔