کسی وزیر، مشیر کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تو وہ استعفیٰ دیدے گا،فواد

کسی وزیر، مشیر کے خلاف ریفرنس فائل ہوگا تو وہ استعفیٰ دیدے گا،فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی وزیر مشیر کے خلاف ریفرنس فائل ہو گا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کے ذریعے نیب کے اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں ، نیب کے لئے اپوزیشن ترامیم کی تجاویز دے گی تو غور کرینگے، تحریک لبیک سے بات چیت کامیاب ہو جاتی تو گرفتاریوں کی نوبت نہ آتی ، معاشرے میں بغاوت نہیں چلتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں نہ بننے کی وجہ نون لیگ ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نون لیگ کا موقف غیر اخلاقی ہے۔ جب موجودہ حکومت ختم ہو تو ہمارے منصوبوں کا آڈٹ کوئی اور کر لے۔ (ن) لیگ کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ اجلاس تک پرویز خٹک کمیٹیوں کا معاملہ حل کر لینگے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آئندہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے اتنی ہی اپوزیشن کی بھی ہے۔ اپوزیشن طے کر کے آتی ہے کہ پارلیمنٹ کا بزنس نہیں چلنے دینا۔ پارلیمنٹ میں کسی معاملے کو بحث سے نہیں روکا جا سکتا۔
فواد چودھری