اسلام آباد کی سڑک پر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کولوٹ لیا گیا ، حکومت کو شرمندہ کردینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد کی سڑک پر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کولوٹ لیا گیا ، حکومت کو شرمندہ ...
اسلام آباد کی سڑک پر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کولوٹ لیا گیا ، حکومت کو شرمندہ کردینے والی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختون خواہ کے شہر بنو کے ایس پی نثار احمد خان کو اہلیہ اسلام آباد میں ڈاکوﺅں نے اہلیہ کے ہمراہ جاتے ہوئے لوٹ لیا اور 8 تولے سونے لے کر فرار ہو گئے لیکن چار دن گزرنے کے باوجود بھی اسلام آباد پولیس لٹیروں کا کوئی سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی بنون نثار خان احمد خان نے ڈاکوﺅں کا سراغ نہ لگانے پر اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیاہے اور انہوں نے واقعہ کو چار روز گزرنے کے بعد اب اسلام آباد کے آئی جی محمد عامر ذوالفقار کے سامنے یہ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔ایس پی بنوں کا کہناتھا کہ میں نے ذاتی طور پر اسلام آباد جا کر اعلیٰ حکام کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نثار احمد خان کو 30 نومبر کو مارگلہ روڈ پر اس وقت لوٹا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے ۔واقعہ کی ایف آئی آر شالیمار تھانے میں درج کر لی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ وہ ایس پی نثار احمد خان اپنی گاڑی پر اسلام آباد پہنچے اور اتوار کی شب انہوں نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا ،تاہم جب وہ ای 11 سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نکلے تو سفید رنگ کی کرولا گاڑی جس کی چھت پر نیلے رنگ کی لائٹ لگی ہوئی تھی ، نے انہیں گاڑی روکنے کا اشارہ کیا ، لٹیروں نے ایس پی نثار خان کو کہا کہ وہ اپنی گاڑی کے دستاویزات دکھائیں ۔
ڈاکوﺅں نے خود کو سی آئی اے کے اہلکار ظاہر کیا ،جیسے یہ نثار احمد خان نے گاڑی کے دستاویزات نکالنے کیلئے گاڑی کا ڈیش بورڈ کھولا تو اسی دوران ڈاکوﺅں نے بندوق نکال کر ان پر تان دی اور سونے سمیت دیگر قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہو گئے ۔ایس پی نے جب اپنی پستول نکالی تو ڈاکوﺅں نے دھمکی دی کہ وہ اس کی فیملی کو قتل کر دیں گے اور بندوق نیچے رکھنے کیلئے کہا ۔

مزید :

قومی -