میانوالی سے واپس آتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک گاڑی کہاں روک لی؟ افسروں کی دوڑیں لگوادیں

میانوالی سے واپس آتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک گاڑی کہاں روک لی؟ ...
میانوالی سے واپس آتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اچانک گاڑی کہاں روک لی؟ افسروں کی دوڑیں لگوادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میانوالی کے تھانہ واں بھچراں کااچانک دورہ کیا، انہوں نے شہر کے وزٹ کے بعد واپس جا تے ہوئے اچانک گاڑی تھانے کے باہر روک لی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تھانے کے ریکارڈاور مختلف حصوں کا دورہ کیا، انہوں نے حوالات کا بھی جائزہ لیا اور تھانے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ حوالات میں بند ملزمان کے واش رومزکی صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تھانے میں مظلوم کی داد رسی ہونی چاہیے، تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے، تھانہ کلچر بدل رہاہے اور انشاءاللہ جلد مکمل طورپر تھانہ کلچر عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔