کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات جاری، وزیر زراعت پنجاب

کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات جاری، وزیر زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں اہم ترین کردار کی حامل فصل کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں کھادوں، بیجوں پر سبسڈی سمیت کاشتکاروں کی بھرپور فنی رہنمائی شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے تیار کی گئی قابل عمل تمام تجاویز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ دوران سیزن کپاس کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکلات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کپاس کی بہتر نگہداشت اور پیداواری ہدف کے حصول کیلئے منعقدہ کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹر محمدانجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر ز کاٹن ریسرچ ڈاکٹر زاہدمحمود،ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر محمد اسلم، نوید عصمت کاہلوں، محکمہ انہار، پی سی پی اے کے نمائندگان سمیت ترقی پسند کاشتکاروں ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبہ میں 75 لاکھ روئی کی گانٹھوں کے ہدف کے حصول کیلئے حکومت پنجاب تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے کہا کہ وہ خود، سیکرٹری زراعت واصف خورشید اور ڈائریکٹر جنرلز کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جاری فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ زراعت کی متعلقہ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں جاری فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ مارکیٹ میں کھادوں اور زرعی ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ کاشتکاروں کو پیسٹ سکاؤٹنگ اور سپرے کرنے کے طریقوں کی عملی تربیت فراہم کی جائے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کاموثر استعمال کیا جائے۔ کاشتکاروں کو پیسٹ سکاؤٹنگ،نقصان دہ اور فائدہ مند کیڑوں کی پہچان بارے تربیت دی جائے۔ اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ بہتر نگہداشتی امور بارے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ مارکیٹ میں معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی، زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی فراہمی، نہری پانی کی صورت حال، کیڑوں اور بیماریوں کے حملے، فصل کی بڑھوتری و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ا
جلاس میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھرپور جدوجہد اور فعال کردارکی ادائیگی بارے زور دیا گیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر زراعت نے پنجاب حکومت کے تحت لوکسٹ کنٹرول کیلئے خریدی جانیوالی سپرے مشینری کا معائنہ کیا اور متعلقہ ڈویڑنز کے ڈائریکٹرز کومختص کوٹہ کے مطابق مشینری تقسیم کی تاکہ لوکسٹ کے ممکنہ حملہ اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فیلڈ فارمیشنز کوکسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

کامرس -