تحریک انصاف کاجلسہ، پنجاب بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

تحریک انصاف کاجلسہ، پنجاب بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت
تحریک انصاف کاجلسہ، پنجاب بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تیاریاں تیزکردی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت نے صوبہ پنجاب کے تمام کارکنان کو جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کر دی ہے۔رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو کرنے جارہے ہیں ۔ جس کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دی ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ملی ہے، جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔قبل ازیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 6 جولائی کو ترنول اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

سیاست -