’بہت غلطی ہوئی‘ سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے سائنسدان کا وہ بیان جو پاکستانی حکمرانوں کو ضرور پڑھنا چاہیے

’بہت غلطی ہوئی‘ سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے سائنسدان کا ...
’بہت غلطی ہوئی‘ سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے سائنسدان کا وہ بیان جو پاکستانی حکمرانوں کو ضرور پڑھنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے جلد یا بدیر لگ بھگ سبھی یورپی ممالک نے لاک ڈاﺅن کیا۔ صرف ایک سویڈن ایسا یورپی ملک تھا جہاں لاک ڈاﺅن نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب سویڈش حکام اپنے اس فیصلے پر پچھتا رہے ہیں اور دنیا کو اس سے متنبہ کر رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سویڈن کے وبائی امراض کے ماہر سائنسدان اینڈرس ٹیگ نیل وہ شخص تھے جنہوں نے حکومت کو ملک میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے کی ہدایت کی۔گزشتہ روز اینڈرس ٹیگ نیل نے اعتراف کیا کہ ”لاک ڈاﺅن نہ کرنا ہماری بہت بڑی غلطی تھی۔“
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ”آج میں کورونا وائرس کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں، اگر یہ سب کچھ پہلے جانتا تو حکومت کو ملک میں انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کرنے کی ہدایت کرتا۔ ہم نے وہ ناگزیر اقدامات نہیں کیے جو ہر ممکن کرنے چاہئیں تھے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کرنے چاہئیںتھے۔ ہم اب بھی اس حوالے سے اب بھی اتنے سخت اقدامات نہیں کر رہے جتنے دیگر کئی یورپی ملک کئی ماہ سے کرتے آ رہے ہیں۔“