ویوو نے  او آئی ایس نا ئٹ سیلفی سسٹم ماڈل متعارف کروا دیا 

ویوو نے  او آئی ایس نا ئٹ سیلفی سسٹم ماڈل متعارف کروا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ویوو کی جانب آج ستاروں سے بھری ایک محفل میں 44MP او آئی ایس سیلفی سے مزین نیا سمارٹ فون     V21 vivo  متعارف کروا دیا گیا ہے۔ V21 ویوو کی معروف Vسیریز میں با لکل نیا اضافہ ہے۔ اس سیریز کے تمام فونز اپنی خوبصورتی، بہترین پرفارمنس، شاندار کیمرے اور پرکشش قیمت کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ویوو V21 سیریز کی تعارفی تقریب میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈرز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ مشہور اداکار اظفر رحمان نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ اس تقریب میں نہ صرف نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، بلکہ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے فون کی چیدہ خصوصیات کو بھی بخوبی بیان کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ مہمانوں اور لائیو دیکھنے والے صارفین کے لیے مختلف گیمز کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔ ویوو کا  یہ نیا اور دلکش سمارٹ فون V21 منفرد آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن (او آئی ایس) ٹیکنالوجی والے فرنٹ کیمرہ سے آراستہ ہے اور یوں اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سٹائل کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس کے  44 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں او آئی ایس نائٹ سیلفی سسٹم، سیلفی سپاٹ لائٹ، AI نائٹ پوٹریٹ، AI نائٹ الگورتھم جیسی سہولیات موجود ہیں جن کی مدد سے صارفین رات کے وقت بھی بہترین سیلفی لے سکتے ہیں۔ فرنٹ کیمرہ کی طرح اس سمارٹ فون کے 64میگا پکسل او آئی ایس ریئر نائٹ کیمرہ میں بھی اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے سپر نائٹ موڈ اور  او آئی ایس الٹرا سٹیبل ویڈیو کے ساتھ ساتھ ایسے کئی بے مثال فیچرزموجود ہیں جو وائیڈ اینگل فوٹوگرافی اور میکرو فوٹوگرافی جیسے مشکل کام کو بھی آسا ن بنا دیتے ہیں۔V21 پاور، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ کے حوالے سے ایسی جدید ترین سہولیات سے مزین ہے۔
جو بہترین سما رٹ فون کی خریداری کے خوا ہش حضرات،مثا لی کارکر دگی کے حوالے سے، اپنے موبا ئل فون میں دیکھنا چا ہتے ہیں۔ آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے ساتھ بہترین نائٹ ویژن V21 کے منفرد 44 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ میں اوآئی ایس کے ساتھ ای آئی ایس (الیکٹرانک امیج سٹیبلائزیشن) جیسی جدید خصوصیا ت موجود ہیں جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے بہترین تال میل کو ممکن بناتی ہیں اور ان کی مدد سے کبھی بھی کہیں بھی الٹرا سٹیبل شاٹس، اعلیٰ معیار کی ویڈیو اورشفاف سیلفی بنائی جاسکتی ہے۔ رات کے وقت تصویرکشی، ایکشن شاٹس اور  4Kویڈیو کو بخوبی ریکارڈ کرنے والے اس کے فرنٹ کیمرہ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کسی بھی ماحول کی عکس بندی کرسکتا ہے۔ 
مزید برآں AI نائٹ پوٹریٹ تاریک ماحول میں نوائس کو کم کر کے بیک گراؤنڈ کی برائٹنس اور نائٹ امیجنگ ایفیکٹ کو بہتر بناتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے کے لیے فوکس اور کلیرٹی میں بھی بہتری لاتا ہے۔ جبکہ او آئی ایس بہتر لائٹ ایکسپوزر کے لیے کیمرہ کو سٹیبلائز کرتا ہے۔ 
کم روشنی میں بہترین تصویر کشی کو ممکن بنا نے کے لیے V21کے فرنٹ کیمرہ کا سیلفی سپا ٹ لائٹ فیچر دو او ایل ای ڈی سپا ٹ لا ئٹس پر مشتمل ہے جو اس کے فرنٹ پینل کے نیچے دی گئی ہیں اورانہیں تصویر کھینچتے یا ویڈیوبنا تے وقت آن کیا جا سکتا ہے۔اس فیچر کے ذریعے را ت میں بھی روشنی سے بھرپور صاف تصاویر اتاری جا سکتی ہیں۔ 
اس سمارٹ فون میں کئی اور جدید فیچرز بھی مو جو د ہیں جیسے آئی آٹو فوکس: جو سبجیکٹ کی آنکھ کو فوکس کرتا ہے،ڈوئیل ویو ویڈیو: جس کی مد د سے سمارٹ فون کے دونوں اطراف میں ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے، ڈبل ایکسپو زر: جوباآسا نی اور تیزی سے بہترین آرٹ فوٹوز بنا سکتا ہے، چا ئلڈ فیس بیوٹی اور پرسنل فیشل فیچر: جن کی مدد سے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجا گر کر سکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -