2014ء میں پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کا منصوبہ پاکستانی ایجنسیوں نے بروقت بے نقاب کر کے اسکا توڑ کر لیا

2014ء میں پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کا منصوبہ پاکستانی ایجنسیوں نے بروقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے ’’میل آن لائن‘‘ نے بھارتی فوج اور محکمہ دفاع کی کمزوری اور نااہلی کا پردہ چاک کرتے ہوئے ایک عجیب و غریب انکشاف کر دیا ہے۔جریدے نے بھارتی نیوز چینل ’’آج تک‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارتی وزیر دفاع اے کے اینتھنی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں راجھستان اور جموں کشمیرکی سرحدوں پر افواج کی نقل و حرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ برطانوی جریدے کے مطابق یہ میٹنگ بھارتی دفاع کے مرکز ساؤتھ بلاک میں دن 11 بجے ہوئی اور چند گھنٹے بعد ہی بھارتی حکام کو معلوم ہوا کہ وہ جن علاقوں میں افواج کو حرکت دینا چاہ رہے تھے ان کی سرحدوں پر پاکستانی افواج پہلے ہی خبردار اور متحرک ہو چکی تھیں اوراب بھارت کیلئے کوئی چال چلنا ممکن نہ رہا تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے وزیر دفاع کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات اور متعلقہ احکامات ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیہ کو بھی پہنچا دیئے تھے تاکہ منصوبے کو عملی شکل پہنائی جا سکے۔بھارت کے دفاعی اور فوجی حکام اپنے خفیہ ترین منصوبے کی خبر لمحوں میں پاکستان پہنچنے پر کانپ اٹھے اور فوری طور پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ بعد ازاں بھارتی آرمی چیف سے جب اس واقع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا خفیہ منصوبہ ’’لیک‘‘ ہوا تھا اور ’’گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے‘‘ کہہ کر مزید تبصرے سے انکار کر دیا۔ تحقیقات کے نتیجے میں ایک انتہائی سینئرافسر پر پاکستانی ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا الزام لگایا گیا اور اس کا کورٹ مارشل بھی کیا گیا مگر یہ کسی کو معلوم نہیں کہ اصل میں بھارتی وزیر دفاع اور سپہ سالار کے خفیہ ترین منصوبے کی خبر لمحوں میں پاکستانی ایجنسیوں کے پاس کیسے پہنچ گئی۔

مزید :

صفحہ اول -