جناب زرداری صدر۔شہباز شریف وزیراعظم 

        جناب زرداری صدر۔شہباز شریف وزیراعظم 
        جناب زرداری صدر۔شہباز شریف وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایک زرداری سب پہ بھاری 

جناب زرداری ایک۔ دفعہ پھر صدر پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ جناب شہباز شریف ایک دفعہ پھر وزیر اعظم منتخب ہو گئے اور یقینا ہم یہ بات پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ ایک دفعہ پھر پی ڈی ایم کی حکومت بر سر اقتدار آئیگی اور ایسا ہی ہوا ایک دفعہ پھر پی ڈی ایم کی حکومت بن چکی یعنی پی ڈی ایم پارٹ ٹو حکومت وجود میں آ گئی اور یہ بات بھی ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جناب زرداری کی مرضی کے بغیر نئی حکومت نہیں بن سکتی اور یقینا ایسا ہی ہوا جناب زرداری جو بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے تھے نے وزارت عظمی کے عہدے کے لئے بلاول کی قربانی دے دی لیکن خود کوْ بطور صدر منتخب ہونے کے لئے تمام سیاسی قائدین کی حمایت حاصل کر لی اور جناب مولانا فضل الرحمان جو صدر کے امیدوار تھے جناب زرداری کے صدر بنائے جانے کے اعلان سے ناراض ہو گئے اور موجودہ حکومت کا حصہ نا بننے کا اعلان کر دیا اور یقینا ن لیگ کے رہنما جو ہیں وہ مولانا۔ فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یقینا جناب شہباز شریف ایک دفعہ پھر وزیراعظم منتخب ہو گئے اور اب جناب۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کیا ہو گا یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا اور بطور وزیراعلی پنجاب جناب شہباز شریف اپنی بیش قیمت خدمات پیش کر چکے ہیں اور پنجاب میں مثالی ترقیاتی منصوبے بھی تیز رفتار سے مکمل کروانے میں بھی یقینا جناب شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں اور اب دیکھتے ہیں کہ وفاق میں بطور وزیراعظم جناب شہباز شریف وطن عزیز کو درپیش گوناگوں مسائل سے کس طرح سے نجات دلوائیں گی اور آیا عوامی خواہشات و امنگوں کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کر سکینگے یا نہیں یعنی پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی لانے میں کوئی کردار ادا کر سکینگے یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا اور بہت سے دوست کہہ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت ڈیڑھ سے دو سال کے لئے ہو گی اور اب مزید کیا کہا جا سکتا ہے شہباز شریف کی زیر قیادت بننے والی حکومت کیا کرے گی عوام کو مسائل سے نجات دلوا سکے گی یا پھر مسائل جوں کے توں رہینگے یہ بات بھی وقت ہی بتائیگا اور یقینا بہت سی باتوں کے لئے وقت کا انتظار ضروری ہے اور یقینا فی الحال آپ بھی ہماری طرح انتظار کریں کے نئی حکومت کس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن فی الحال ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -