کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: علیمہ خان

کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: ...
کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟   اڑھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج کی کال رول آف لاء، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔ 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

"جنگ " کے مطابق  توشہ خانہ 2 کیس کے بارے میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہوگئی ہے اور انہیں رہا کیا جائے گا۔ گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔