18 سالہ لڑکی ناراض ہوکر میکے چلی گئی، صلح کے بعد شوہر گھر لایا، چارپائی کیساتھ باندھ کر سٹیل کا چمچ لیا اور پھر ایسی حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

18 سالہ لڑکی ناراض ہوکر میکے چلی گئی، صلح کے بعد شوہر گھر لایا، چارپائی کیساتھ ...
18 سالہ لڑکی ناراض ہوکر میکے چلی گئی، صلح کے بعد شوہر گھر لایا، چارپائی کیساتھ باندھ کر سٹیل کا چمچ لیا اور پھر ایسی حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

لیہ (ویب ڈیسک) لیہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے نو بیاہتا دلہن کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں۔ لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا جس پر اٹھارہ سالہ عمارہ ناراض ہوکر گھر چلی گئی۔ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر بیوی صلح کے بعد سسرال واپس آئی تھی۔خاوند نے بیوی کو چارپائی پر رسی کی مدد سے باندھا اور پھر سٹیل کے چمچ کے وار کر کے دونوں آنکھیں پھوڑ ڈالیں، جس سے لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کروڑ لعل عیسن نے کارروائی کا آغاز کر تے ہو ئے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لیّہ