سرکاری ہسپتال کی نرس کو ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا ءکرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

سرکاری ہسپتال کی نرس کو ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا ءکرکے مبینہ طور پر زیادتی کا ...
سرکاری ہسپتال کی نرس کو ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا ءکرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی نرس کو ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا ءکرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی نرس کے والد نے الزام لگایا کہ چار پانچ ماہ قبل ملزم صادق کریم اپنی والدہ کو ڈرپ لگوانے کے بہانے میری بیٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سے اغواء کرکے ملتان لے گیا اور میری بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرتا رہا، 29 اپریل کو میری بیٹی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے نکل آئی۔

تھانہ سٹی لودھراں کے تفتیشی افسر کے مطابق اغوا ءکا واقعہ چار پانچ ماہ پہلے کا ہے، نرس کو میڈیکل کے لیے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے جب کہ ملزمان ملتان کے رہائشی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے زیورات چھین کر سفید کاغذ ات پر دستخط کروالیے۔