لاشاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک، 2 زخمی

لاشاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک، 2 زخمی
لاشاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک، 2 زخمی

  

نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گاجان میں لاشاری قبائل کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں شدید فائرنگ ہوئی جسے روکنے کیلئے لیویز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔ لیویز اہلکاروں کے آنے سے پہلے ہی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوچکے تھے۔ دونوں قبائل میں ہونے والی شدید فائرنگ کے بعد گندھاوا اور ڈیرہ مراد جمالی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

مزید : ڈیرہ مرادجمالی