ایم کیوایم پاکستان بھی متحرک ، کس جماعت کا سینئر رہنما اپنی پارٹی چھوڑ کر شامل ہوگیا؟ خبرآگئی
ڈیرہ مرادجمالی(آئی این پی)سنی تحریک کے سینئر رہنماءعلی نواز بھنگر،سنی تحریک سے مستعفی ہوکرایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کردی ایم کیوایم پاکستان غریب مظلوم 98 فیصدمستوط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کےلئے جدوجہد کررہی ہے ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کرنے کے بعد پارٹی کاپیغام گلی گلی کوچہ کوچہ پہنچاﺅں گاعلی نوازبھنگر کا شمولیتی پروگرام سے خطاب علی نوازبھنگرکو ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں امداد حسین مری احمدحسین مینگل کا خطاب تفصیلات کے مطابق سنی تحریک کے سینئر رہنماءعلی نواز بھنگر،سنی تحریک سے مستعفی ہوکرایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کردی اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان نصیرآباد ذون کے آفس میں ایک تقریب منعقدہوئی تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان سینر نائب صدر امداد حسین مری احمد حسین مینگل معشوق علی بلوچ، سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امداد حسین مری نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی روز بروز فعال اور مستحکم ہوتی جا رہی ہے ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب مظلوم عوام کے حقوق کے لیئے جدو جہد کی ہے ایم کیو ایم پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سترہ اکتوبر کو ہونے والے جنرل ورکر اجلاس میں نصیر آباد ،جعفر آباد ،صحبت پور ،بولان اور کچھی سمیت سبی و دیگر علاقوں سے کارکنان اور رہنما شرکت کریں گے انہوںنے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ریلی سے ثابت ہوا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھری ہے حیدرآباد میں ہونے والی ریلی بھی ان شاءاللہ کامیاب ہوگی ۔