سندھ بورڈآف ریونیو نے ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کو پیچھے چھوڑدیا

سندھ بورڈآف ریونیو نے ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کو پیچھے چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)رواں مالی سال 21-2020کی پہلی سہ ماہی میں سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی) نے ٹیکس وصولی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کو پیچھے چھوڑدیا۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر کی پہلی سہہ ماہی میں ریونیو وصولی3اعشاریہ55فیصد رہی جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی اس عرصے میں وصولی منفی2رہی لیکن اس کے برعکس کی ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایس آر بی نے کورونا کے باوجود رواں مالی سال 21-2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران 26 اعشاریہ 378 ارب ٹیکس جمع کر لیا جو کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت 15اعشاریہ 19فیصدزیاد ہ ہے۔مالی سال 20-2019کے پہلی سہ ماہی کے دوران 22 اعشاریہ 899ارب روپے کی وصولی کی گئی تھی۔ایس آر بی ترجمان کے مطابق ستمبر میں ایس آر بی کی ریونیو وصولی میں 16اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر میں ایس آر بی نے 10اعشاریہ 429ارب روپے کی ٹیکس وصول کیا،جبکہ 2019کے اسی عرصے کے دوران 8 اعشاریہ 961ارب روپے کی وصولی ہو ئی تھی۔
ٹیکس وصولی

مزید :

صفحہ اول -