جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کی ملاقات
جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کےلیے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -