ایسٹرن باسکٹ بال ایونٹ،میامی اور ہیوسٹن سیمی فائنل میں پہنچ گئیں 

 ایسٹرن باسکٹ بال ایونٹ،میامی اور ہیوسٹن سیمی فائنل میں پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 فلوریڈا  (اے پی پی)  میامی ہیٹ اور ہیوسٹن راکٹ کی ٹیمیں ایسٹرن کانفرنس مینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ملواکی بکس اور اوکلاہوما سٹی تھنڈرکی ٹیمیں کوارٹر فائنل میچز میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے  باہر ہوگئیں۔ میامی ہیٹ نے ملواکی بکس کو جبکہ ہیوسٹن راکٹ کی ٹیم نے اوکلاہوما سٹی تھنڈر کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ایسٹرن کانفرنس مینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ  میامی ہیٹ کا مقابلہ ملواکی بکس سے تھا  میامی ہیٹ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملواکی بکس کی ٹیم کو 114 کے مقابلے میں 116 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں ہیوسٹن راکٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اوکلاہوما سٹی تھنڈر کو 102 کے مقابلے میں 104 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔