گورنر پختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اکثریت کھو چکے ہیں، وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیں، چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، میں سرکاری طور پر بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاو¿ں رکھوں، بتایا جائے وزیر اور مشیر کیوں بدلے جا رہے ہیں، اگر وہ کرپٹ ہیں، نااہل ہیں تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی۔
ان کا کہنا تھا کہتے ہیں صوبہ میں نظام تعلیم بہترین ہو گیا، اسمبلی میں بل لایا جائے کہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے بچے بھی سرکاری سکولوں میں پڑھیں، جب تک میں بیٹھا ہوں یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دوں گا۔