سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ اور سندھ سمال انڈسٹریز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ اور سندھ سمال انڈسٹریز نے مفاہمتی یادداشت پر ...
سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ اور سندھ سمال انڈسٹریز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (جازب صدیقی) سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ اور سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نےمفاہمت کی یادداشت پردستخط کےذریعےباضابطہ طور پر شراکت داری قائم کی ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وزیر صنعت و تجارت کےدفتر میں ہوئی ، مفاہمتی یادداشت کا مقصدپورے سندھ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ترقی دینا اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ حکومت سندھ کی طرف سے قائم کردہ سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کا مقصدسندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خطے میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اپنی مالی اور تکنیکی مدد کے ذریعےایس ای ڈی ایف پہلےہی نجی شعبےکی اہم سرمایہ کاری کو متحرک کر چکا ہے، جس سے سندھ کی معیشت پر کافی اثر پڑا ہے۔ جبکہ سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن سرمایہ کاری کے لیے سندھ بھر میں سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے لیے صنعتی پلاٹ اورزمین حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ خان دھاریجو نےکہاکہ یہ معاہدہ سندھ میں صنعت کاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر صنعتوں کے قیام سے بہت سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ صوبے کی صنعتوں کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔تقریب میں سیکرٹری صنعت و تجارت یاسین شر بلوچ ، سیکرٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر، ایس ای ڈی ایف کے سی ای او خضر پرویز اور ایس ایس آئی سی کے ایم ڈی ثروت فہیم بھی موجود تھے۔