پونچھ:مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے16مسافرجاں بحق
پونچھ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ چھٹیال کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 16 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والی مسافر کوچ پونچھ کے علاقے کوٹ چھٹیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری ۔حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور نو سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردی۔ذرائع کے مطابق کھائی گہری ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔