یوم شہدا پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایا گیا

یوم شہدا پر ٹریفک پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ لگایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ہر سال چار اگست یوم شدائے پولیس بھر پور شان و شوکت سے منایا جاتا ہے اس دن کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے دفتر میں فاطیمہ فانڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بلڈ کیمپ میں ٹریفک پولیس کے پولیس کے افسران و جوانوں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیا ت دئیے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے شہدا ڈے کی مناسبت سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان ملک و قوم کی خاطر ہمیشہ کی طرح کسی بھی قسم کی قربا نی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہمیشہ عوام الناس کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔ فاطمید فانڈیشن کی جانب سے لگایا جانے والا بلڈ کیمپ صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔