گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر فائرنگ، بیوی جاں بحق لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ پولیس کا موقف بھی آگیا

گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر فائرنگ، بیوی جاں بحق لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ ...
گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر فائرنگ، بیوی جاں بحق لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ پولیس کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(آئی این پی)   پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا ۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھکر کے نواحی گاں چک 34 میں پیش آیا جہاں رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر سوتے ہوئے جوڑے پر فائرنگ کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے نادیہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر صدام شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صدام نے 6 ماہ قبل ہی مقتولہ نادیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔