"پشپا 2 "فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے

"پشپا 2 "فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے
سورس: Instagram/alluarjunonline

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ساؤتھ کی فلم انڈسٹری مقبولیت کی دوڑ میں بالی ووڈ سے کم نہیں فلم کا بجٹ ہویا پھر فلم کا باکس آفس بزنس، ساؤتھ کی فلموں نے بالی ووڈ کی حکمرانی کازور کسی حد تک توڑ دیا ہے۔

بالی ووڈ میں اکشے کمار، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کی حیثیت حاصل ہے۔ لیکن اس دوڑ میں بھی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

“باہو بلی “اور پھر ”پشپا“ جیسی بلاک بسٹر فلموں نے باکس آفس پرریکارڈ بزنس کیا وہیں ان میں کام کرنے والے اداکاروں نے بھی بھاری معاوضے لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر سٹار الو ارجن بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن نے ’پشپا 2‘ کیلئے پہلے حصے کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، جو کہ تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اگر دیکھا جائے تو یہ معاوضہ بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل رجنی کانتھ نے فلم جیلر کیلئے 250 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔

دوسری جانب اگر بالی ووڈ کے سپر سٹارز کے معاوضے کا جائزہ لیا جائے تو بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ایک فلم کا معاوضہ 150 سے 200 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ 17 نومبر کو الو ارجن کی فلم" پشپا 2 "کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، یوٹیوب پر ’پشپا 2- دی رول‘ کے تیلگو، ہندی اور تامل زبان میں جاری کیے گئے ٹریلرکو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز ملے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پشپا2 اگلے ماہ 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔ جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

مزید :

تفریح -