شہدائے پولیس کو سلام 

   شہدائے پولیس کو سلام 
   شہدائے پولیس کو سلام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس منایا گیا اور شہداء پولیس کے لئے خصوصی دعا  بھی کی گئی۔ شہدائے پولیس کے عزیز و اقارب کے ہمراہ خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور تقاریب میں شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا و قرآن خوانی بھی کی گئی۔ یقینا پاکستان پولیس کے جوان بھی ہمارا فخر اور غرور ہیں جس طرح سے پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کرتے اور بیرونی دشمنوں سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ دن رات سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ بالکل ویسے ہی پاکستان پولیس بھی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر جن میں چور، ڈکیت،قبضہ گروپ، دہشت گرد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ان سے بے خوف و خبر ٹکرا جاتی ہے اور ملک دشمنوں کی کارروائیوں کو روکنے میں بھی پاکستان آگے ہوتی ہے اور سکیورٹی فورسسز اور پاک  فوج کے جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ملک کی حفاظت، سلامتی و بقاء کے لئے پاکستان پولیس کے جوانوں کی قربانیاں بھی ہماری تاریخ کا حصہ ہیں۔ ملکی تاریخ پاکستان پولیس کے جوانوں کے کارناموں سے بھری پڑی ہے اور بے شمار دفعہ پاکستان پولیس کے جوانوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، ان گنت قربانیاں دیں، جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا لیکن پولیس کے جوان اپنے فرضسے پیچھے نہیں ہٹی۔بے شمار قربانیاں اور شہادتوں کے باوجود آج بھی پولیس کے جوان بلا خوف و خبر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں  اور  دن رات قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ عید ہو، شبرات ہو، یوم دفاع ہو،یوم آزادی ہو یا ماہ محرم الحرام میں تعزئیے کے جلوس سب طرف امن و امان بحال رکھنے میں پولیس کے جوان سر فہرست ہیں اور تو اور سارا دن وی آئی پی ڈیوٹی میں بھی پولیس کے جوان مصروف رہتے ہیں اور غرض کوئی بھی سرکاری یا اہم پروگرام ہو پولیس کی حفاظت کے بغیر ممکن نہیں اور سب سے بڑھ کر پولیس کے جوانوں کے پہرے میں ہی مساجد میں نماز پڑھی جاتی ہے اور ہم سلام عظیم پیش کرتے ہیں۔پولیس کے جوانوں کے لئے جو دن رات جاگ کے عوام کو نا صرف تحفظ فراہم کرتے ہیں بلکہ انکے جان و مال کی بھی حفاظت کرتے ہیں اور 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے موقع پر یہی دعا ہے کہ اللہ پاک تمام شہداء  کے درجات بلند فرمائے اورجنہوں نے پاک وطن کی سلامتی و بقاء کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اللہ پاک ان سب شہیدوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ……آمین ثم آمین۔

مزید :

رائے -کالم -